بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16 کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو رہا ہے-
باغی ٹی وی :سلمان خان نے بگ باس 16 کے پہلے کھلاڑی کا اعلان کر دیا ہے جو تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے سنگر اور موسیقار عبدو روزک ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=l9mKzrl2S9c
شو لانچنگ پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ عبدوروزک ہندی اتنی اچھی بولنا نہیں جانتے، لیکن وہ ہندی زبان میں گانا گانے کا ہنر جانتے ہیں۔
کیا شان شاہد مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی پر ہیں خوش ؟
عبدو روزک کی سلمان خان سے پہلی ملاقات آئفا ایوارڈز کے دوران ابوظہبی میں ہوئی، جہاں ان کے ٹیلنٹ نے سلمان خان کو اتنا متاثر کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکار کی دسمبر میں نئی آنے والی فلم” کسی کا بھائی کسی کی جان” میں جلوہ گر ہوں گے۔
روزک دیکھنے میں چھوٹے لگتے ہیں لیکن ان کی عمر 18 سال سے اوپر ہے، اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، انہیں دنیا میں سب سے چھوٹے قد کے سنگر کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔
دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی
اپنی شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عبدو نے تقریب میں کہا، "میں بہت خوش ہوں۔ میں گھر کے اندر جانے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں سب سے پیار کرتا ہوں اور براہ کرم میرا ساتھ دیں-
رنبیر کپور کی 40 سالگرہ ، بالی وڈ سٹارز کی شرکت
علاوہ ازیں فلمساز ساجد خان کے بھی سلمان کے شو کا حصہ بننے کا امکان ہے۔ اگرچہ ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی، ٹی وی اداکار شیوین نارنگ، پرکروتی مشرا، چاندنی شرما سوربھی جیوتی اور کامیڈین منور فاروقی بھی بگ باس 16 کا حصہ بن سکتے ہیں۔
بگ باس 16 کا گرینڈ پریمیئر 1 اور 2 اکتوبر کو نشر کیا جائے گا، جہاں سلمان خان 105 دنوں تک گھر کے اندر بند رہنے سے پہلے مقابلہ کرنے والوں کا تعارف کرائیں گے۔ اس کے بعد شو پیر تا جمعہ رات 10 بجے نشر کیا جائے گا-
واضح رہے بگ باس کا سیزن 16، یکم اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جبکہ سپر اسٹار سلمان خان 2010 سے ’بگ باس‘ کی میزبانی کررہے ہیں۔
عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟
قبل ازیں عبدو روزک کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب وہ سلمان خان سے ملے تو وہ گھبرا گئے تھے کیونکہ وہ ان کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے تھے۔ 18 سالہ گلوکار نے ذکر کیا کہ وہ سپر اسٹار کی اس گرمجوشی سے حیران ہیں۔ اگرچہ عبدو کو بالی ووڈ فلموں کا شوق ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی سلمان کی فلم میں ڈیبیو کرنے کا خواب نہیں دیکھا تھا۔
روزک نے کہا کہ میں آئیفا میں اس سے ملا تھا اور ان کے ساتھ اچھا تعلق تھا۔ اس طرح ہم نے بات شروع کی، اور انہوں نے مجھے فلم کی پیشکش کی میں فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار ادا کر رہا ہوں، چھوٹے بھائی جان سے لے کر بڑے بھائی جان،‘‘ اس نے شیئر کیا۔ عبدو نے مزید کہا کہ سلمان ایک ‘عظیم’ انسان ہیں جن کا دل اچھا ہے۔ ’’وہ بہت پیارا آدمی ہے۔‘‘