بگ باس تامل کے پہلے سیزن کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ رائزہ ولسن کو فیشل کرانا مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکارہ وماڈل اور تامل بگ باس کے پہلے سیزن کی کنٹسٹنٹ رائزہ ولسن کو فیشل کرانا مہنگا پڑ گیا-

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اداکارہ رائزہ کو فیشل کرانے کے بعد آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اداکارہ نے خود ہی سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

فوٹو بشکریہ انڈیا ٹو ڈے
بھارتی اداکارہ نے ڈاکٹر کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر ڈاکٹربھاروی سینتھل کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک پروسیجر کرانے کا کہا جس کی ضرورت نہیں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس پروسیجر کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ہے اور اس صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ہے جبکہ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں۔

رائزہ ولسن نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف پوسٹ کرنے کے بعد ان کی وجہ سے اس طرح کی پریشانی اٹھانے والے لوگوں کے میسجز سے ان باکس بھر گیا ہے۔

Comments are closed.