کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

0
52

کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے ،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں – کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے-ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی- قانون سب کے لئے برابرہے – قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے -ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا- جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا نا خوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا اجلاس میں صوبے کے انتظامی امور، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات، رمضان پیکج اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا .اجلاس میں صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ڈاکٹریاسمین راشد،ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر محمد اختر ملک، سردار آصف نکئی، سید حسین جہانیاں گردیزی، سردار حسنین بہادر دریشک، محمد جہانزیب خان کچھی اور چیف وہپ ایم پی اے سید عباس علی شاہ شرکت کریں گے

Leave a reply