تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے

0
42

کوئٹہ:بارشوں کے باعث بلوچستان کے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے میں طوفانی بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بارشوں سے کئی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بلوچستان میں مزید بارشیں متوقع ہیں، تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے 22 سے27 اگست تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، خضدار ، نوشکی ، کوہلو ، قلات ، مستونگ میں بھی بارشوں سے طغیانی ہے،کوئٹہ میں بارش سے سڑکیں تالاب میں بدل گئیں شہریوں کے لئے آمدورفت مشکل ہو گئی۔

کوئٹہ میں مغربی بائ پاس پر واقع کرخساں ڈیم پانی سے بھر گیا ۔ اسپیل ویز کھولنے سے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں پانی داخل ہوگی جبکہ لورالائی میں5 بچے کٹوی ندی میں بہہ گئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو کو بچا لیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ہنگامی صورتحال کا ملکرمقابلہ کرنا ہوگا۔

ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیلاب سےمتاثرہ افراد کو فوری مددکی ضرورت ہے، پوری قوم آگےبڑھے اور بلوچستان کی بہنوں او ربھائیوں کی مدد کرے،عطیات دیں۔

سنجرانی کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب اوربارشوں نےبڑے پیمانےپرتباہی پھیلائی ہے، مخیرحضرات بھی عطیات میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔

Leave a reply