انقرہ :طیب اردوان نے قوم کو خوشخبری سنادی :”ترکی کےلیے بڑا دن”گیس کے 320 ارب کیوبک میٹر وسیع ذخائر دریافت.اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ بحیرہ اسود کے ترک ساحلی علاقے کے قریب قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ بحیرہ اسود کے ترک ساحلی علاقے کے قریب قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ صدر نے اس بات کا اظہار قصر دولما باحچے میں اپنی کابینہ ارکان اوراخباری نمائندوں کے سامنے قوم سے خطاب میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ فاتح تحقیقی بحری جہاز 20 جولائی کو بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش پر نکلا تھا جسے تونا -ون کے مقام پر 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں۔یہ ساری کاروائی ترکی نے ملکی وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے مکمل کی ہے اور اس بات کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہے کہ علاقے میں ہمیں مزید ذخائر بھی ملیں گے۔

صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ سن 2023 تک اس مقامی گیس کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد اب ہماری اولین ترجیح کنووں کا پتپ لگاتے ہی اس کی پیداواری استعداد کا تعین کرتےہوئے ضروری تعمیرات کو پورا کرنا ہوگا۔

Shares: