شبہازشریف کےلیےبڑا اعزاز”خاص”افراد میں شامل

0
33

اسلام آباد:شبہازشریف کےلیےبڑا اعزاز”خاص”افراد میں شامل:لندن یاترا پرپانی پھیردیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا۔

شہبازشریف کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔جس کی منظوری کے لیے کم از کم چودہ وزار کی منظوری لازم تھی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ داخلہ کو ارسال کی گئی، جس کے بعد حکام نے مسلم لیگ ن کے صدر کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق شہبازشریف اب ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے کیونکہ اُن کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Leave a reply