مزید دیکھیں

مقبول

مہنگائی کے بعد بجلی کا بحران،عوام پریشان

ملک بھرمیں گرمی کی شدت بڑھتے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا.سابق عمران حکومت بھی بجلی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام رہی.شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ6 سے 8 گھنٹے ہے.

مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کیلئے بجلی کی بحالی بھی ایک بڑا چیلینج ہے.وزیراعظم شہباز شریف ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم لوڈشیڈنگ کا جن گرمی کی شدت میں اصافہ پونے کے ساتھ ہی بے قابو ہوتا جارہا ہے.حالیہ لوڈ شیڈنگ نے اس بار تو لوڈ شیڈنگ سے مستشنی علاقوں میں بھی بجلی غائب ہے.

سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرزپر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا۔لاہور الیکٹرک کمپنی ( لیسکو ) کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ سب عوام برابر ہیں لہٰذا یکساں سلوک کیا جائے تاہم اس دوران صرف اسپتال والے فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 5000 میگاواٹ ہو گئی ہے جب کہ بجلی کا شارٹ فال 400میگاواٹ سے تجاوزکرگیا ہے، لیسکو کو 4600 میگاواٹ بجلی کا کوٹہ فراہم کیا جارہا ہے۔

لیسکوکے مطابق لاہور میں ایک سے دو گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاشیڈول دیا ہے اور دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈشیدنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں،لاہوع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ4 سے 6 کھنٹے ہے.

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کاکوٹہ فوری نہ بڑھا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھےگا۔
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( واپڈ ا) ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 4500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق، تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اورنیلم جہلم سمیت تمام آبی منصوبےچل رہےہیں، پن بجلی کی پیداوار رواں سیزن 8500 میگاواٹ تک جانے کاامکان ہے ۔

ملک کے دوسرے شہروں کی کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگجاری ہے جبکہ مستثنیٰ علاقے بھی کئی گھنٹے بجلی سے محروم ہیں.بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی نےکراچی کے 100 مقامات پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے