نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : قیمتوں میں اضافہ سرمائی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ماہ کے لیے کیا گیا ہے، صارفین سے 3 ماہ تک 42 پیسے ہر ماہ وصول کیے جائیں گے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔
آج بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
نیپرا اتھارٹی نے بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیپرا نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔
بجلی کمپنیوں نے 10 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔ ٹیسکو نے 4 ارب 34 کروڑ روپے، پیسکو نے 2 ارب 7 کروڑ روپے، گیپکو نے 1 ارب 97 کروڑ روپے، آئیسکو نے ایک ارب روپے، میپکو نے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور حیسکو نے 1ارب 91 کروڑ روپے کی وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ مانگی تھی۔
فوج اور اسکی قیادت نے پرویز مشرف کو پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،شیخ رشید
چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نےکہا کہ بجلی کمپنیوں نےمکمل اعدادوشمار نہیں دیے، ڈسکوز کا ایک ہی کام ہے وہ ہے بجلی بیچنا اور بجلی کمپنیاں ایک ہی کام کوبھی صحیح طریقےسے نہیں کر سکتیں ہم کوئی ان لمٹیڈ کیش سہولت کےساتھ اے ٹی ایم تو نہیں کھولےبیٹھے، ڈسکوز کی ریکوریز کی شرح 85 فیصد ہیں اور باقی سرکلر ڈیٹ کا حصہ بنتا ہے-
چئیرمین نیپرا نے کہا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں آدھا رہ گیا، ہم نے بجلی گھروں سے جو معاہدے کیے ہیں وہ تو ادا کرنے ہیں، نیپرا نے ہر سطح پر ایشو اٹھایا ہے کہ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے۔