مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کی شرط، بجلی ایک بار پھر مہنگی

آئی ایم ایف کی شرط منظور کرتے ہوئے بجلی ایک بار پھر مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی ادارے یعنی آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے ہونے کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی منظوری کے دوران کہا تھا کہ پاکستان ہر حال میں معیشت کی بحالی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔

لہذا اب ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافے کی منظوری کی ہے اور فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ وفاقی حکومت اور کابینہ نے ہی کرنا ہے تاہم نیپرا اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
خیال رہے کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 سےبڑھا کر29 روپے78 پیسے مقرر کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد قیمتوں کا نفاذ ہو گا، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔