عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا ،بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے
بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ،اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فرنس آئل سے 22روپے 21پیسے فی یونٹ مہنگی بحلی پیدا کی گئی،اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی،نیپرا اتھارٹی 30 نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گی
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے نو نومبر کو بھی بجلی مہنگی کی گئی تھی،جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔وائس چیئرمین نیپرا نے اضافی نوٹ میں کہا کہ این پی سی سی نیپرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہوئی، ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، این ٹی ڈی سی کی ناکامی کا بوجھ عوام پرنہیں ڈالا جا سکتا۔
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے مزید اضافہ کو ظالم حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام قرار دے دیا پاکستان کے حزب مخالف رہنما شہبازشریف نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کا ریلیف کا وعدہ جھوٹ تھا، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اس کا ثبوت ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، یہ ہے اس حکومت کی حقیقت ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی یہ کہہ چکا ہوں کہ یہ حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی، نہ عوام کی جان بچے گی صنعتوں کوگیس پر سبسڈی کا خاتمہ نئے معاشی بحران کا نکتہ آغاز ہے، صنعت نہ چلی تو روزگار کیسے ملے گا؟ شہبازشریف نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں کی پیداوار سست کردے گا ، بے روزگاری مزید بڑھے گی ،پشاور میں چینی کی قیمت 175 روپے کلو ہوگئی ، کہاں ہیں حکومت؟ کہاں ہے اس کا ریلیف؟
پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،نیازی حکومت کے عوام دشمن فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر بجلی کا بم بھی گرا دیا،سندھ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتی ہے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،کشکول توڑنے سے لیکر آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعوے عوام کو یاد ہیں،عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
حکومت پاکستان نے گزشتہ ماہ بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔ قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔
شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں
پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع
مجھ پر جو الزام لگا اس پر ایکشن لوں گا،شوکت ترین
چینی اور روٹی کم استعمال کریں: مہنگائی پر علی امین گنڈا پورمفت مشورے دینے لگے
بجلی چوری کیخلاف مہم، کتنے ہزارمقدمات،کتنی وصولی ہوئی؟ باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
خیبر پختونخواہ نے کراچی کا ریکارڈ توڑ دیا،سالانہ پونے چھ ارب کی بجلی چوری
2021 ،مہنگائی کا سال،بجلی مہنگی، پٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان
حکومت کا عوام کو ایک بار پھر بجلی کے بلوں میں جھٹکے دینے کا فیصلہ








