بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا،اس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے،پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزارسے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی، بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں،یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ،فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی پورٹ قاسم کاپلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا،
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کسی کریانہ سٹور سے نہیں ملتا جو فوری خرید لیا جائے۔ایندھن خریداری میں تاخیر کی براہ راست ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔ایندھن خریداری کیلئے کام شروع کر دیا،امید ہے اگلے 10 دن میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی ہائیڈل جنریشن مئی میں پانی کی وجہ سے بہتر ہوگی، مسئلہ بجلی کی پیدوار کا نہیں بلکہ بجلی بنانے والے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کی کمی کا بحران ہے،جسکی زمہ دار عمران خان حکومت ہے۔مسلم لیگ ن نے جب حکومت چھوڑی تو ملک میں اضافی بجلی بن رہی تھی زیرو لوڈشیڈنگ تھی۔ ہم نے ڈیٹا کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ،وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ملک میں 3 ہزار میگاواٹ اضافی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے،ہم 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہے ہیں،کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کوپہنچ چکا ہے،مالی معاملات فوری طور پر حل نہیں ہوں گے سرکیولر ڈیٹ دو ہزار 460 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دی
قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان
مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش
گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے
کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی
عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی،ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے،سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا ا سٹاک بھی ختم کر دیاگیا،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی،عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے،امپورٹڈ حکومت چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بیٹھی ہے،ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی ایسی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی،
دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب بڑھ گئی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ملک میں بجلی کا شارٹفال 7300 میگاواٹ ہو چکا ہے ،کئی شہرون میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا، لاہور میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز متعلقہ حکام کو یکم مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔