بجلی چوری،اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
بجلی چوری،وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 13 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،11 چھاپہ مار کاروائیوں ساہیوال جبکہ خوشاب اور بھوانا ضلع چنیوٹ میں 1,1 کاروائی کی گئی،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 13 مقدمات درج کئے گئے،مقدمات میں نامزد ملزمان میں محمد کامران، عابد احسان، فیصل محمود اور ناصر علی شامل ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق نامزد ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،ملزمان بجلی کی براہ راست لائن سے کنڈا لگا کر اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے،ملزم عابد احسان کے خلاف بجلی چوری کے 10 مقدمات درج کر لئے گئے،ملزم عابد احسان میٹر میں ٹمپرنگ کر کے ٹیوب ویلز چلا رہا تھا ،ملزم نے تمام میٹرز پر سوراخ بھی کئے ہوئے تھے،بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا ،چھاپہ مار کاروائیوں میں فیسکو حکام بھی ہمراہ تھے،فیسکو حکام نے موقع پر کنکشن منقطع کر کے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز ،میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی بڑی کاروائیاں،اووربلنگ میں ملوث فیسکو کے 3 افسران گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد امیر، غلام عباس اور شفیق احمد شامل ہیں،ملزم محمد امیر فیسکو میں بطور سپرٹنڈنگ انجینئرنگ تعینات تھا،ملزم نے سکارپ کے بل میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 58 لاکھ یونٹس سے زائد کی اووربلنگ کی،جبکہ ملزم غلام عباس اور شفیق احمد کے 30 سے زائد صارفین کو 59738 یونٹس کی اووربلنگ کی،ملزم غلام عباس فیسکو میں ایس ڈی او جبکہ ملزم شفیق احمد بطور میٹر انسپیکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے،،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،ایف آئی اے فیصل آباد زون میں اوور بلنگ کے جائزے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر اوور بلنگ کے حوالے سے میٹرز کا معائنہ کر رہی ہیں، اووربلنگ میں ملوث فیسکو اور میپکو عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع