باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی بریک ڈاون کے باعث بجلی سپلائی متاثر ہوئی تھی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی ترسیل کا عمل شروع ہوچکا ہے،خیرپور ناتھن شاہ میں ابھی بھی پانی موجود ہے سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بریک ڈاون کے باعث نہیں وہاں پانی موجود ہے،بریک ڈاون کی وجہ کیا تھی ،انکوائری رپورٹ پیر کو موصول ہو گی،بھان سعید آباد میں بھی سیلابی پانی موجود تھا ،بریک ڈاون کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا،کراچی سے فیض آباد تک کے علاقوں میں بریک ڈاون ہوا،جن علاقوں میں سیلابی پانی موجود تھا وہاں کے بعض مقامات پر بھی بجلی بحال کردی سکھر ،حیدرآباد ،فیصل آباد اور بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے، ملک بھرمیں اس وقت بجلی کا نظام مکمل بحال ہے بریک ڈاون کے بعد کم مدت میں بجلی نظام بحال کیا،ملک میں بجلی کی ترسیل اور پیداوارمعمول کے مطابق جاری ہے،ملک بھر میں بلیک آوٹ نہیں ،بریک ڈاون کو آدھے حصے تک محدود رکھا گیا بجلی کی قیمت میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9روپے 70پیسے فی یونٹ کمی آئی تھر کوئلے سے بجلی پیداکی جائے گی، تھرمیں 2 پاور پلانٹس نے بجلی بنانا شروع کردی ہے، انکوائری رپور ٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرائیں گے تھر کا کوئلہ امپورٹڈ کوئلے سے 10 گنا سستا ہے کسی جگہ بھی ٹرانسمیشن میں خرابی کی وجہ سے شٹ ڈاون نہیں

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ کل کے انتخابات میں کوئی پریذائیڈنگ افسراغوا نہیں ہوگا،کل کے انتخابات شفاف اوراچھے ماحول میں ہوں گے مریم نوازپرکوئی الزام نہیں ،وہ مکمل آزاد ہیں ،ان کو پاسپورٹ مل گیا تو لندن گئیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے،پاکستان ایٹمی پروگرام سےمتعلق امریکی صدرکا بیان بے بنیاد ہے،

Shares: