باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آج سارا دن بجلی بریک ڈاؤن کا شکار رہا ، صبح ساڑھے سات بجے بجلی ایسی گئی کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون نے جہاں شہریوں کو پریشان کر دیا وہیں حکمران بے حس نظر آئے کبھی آٹھ گھنٹے تو کبھی چوبیس گھنٹے بحالی کا وقت دیا سارا دن ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے میمز کا راج رہا۔
ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما
شہری حکومت وقت پر مسلسل تنقید کرتے نظر آئے اب رات دس بجے کے بعد بجلی کئی شہروں میں بحال ہونا شروع ہوئی ہے تو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر جو صبح سے قوم کو تسلیاں اور لولی پوپ دے رہے تھے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بحالی شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
بجلی صبح ساڑھے سات بجے گئی ۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ ملک بھر کی بجلی ایک طویل دورانیے تک بند رہی ۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے دفاتر میں کام نہ ہو سکا صنعتیں بند رہیں ملکی معیشت جو پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے کو مزید نقصان پہنچا ایسے میں 15 گھنٹوں بعد بجلی کی بحالی کا کریڈٹ اور قائدانہ صلاحیتیں سمجھ سے بالا تر ہیں –
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا
ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیراعظم موصوف سے اس نااہلی پر فوری استعفی طلب کرتے بریک ڈاون کیوں ہوا ؟ طویل دورانیہ تک بجلی بحال کیوں نہ کی جا سکی اس پر خرم دستگیر کو وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں بارے بتانے کی بجائے استعفئ دینا چاہئے ۔