پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

0
87

لاہور : محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اورکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دہا گیا ہے-

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کامن سے ہے، ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ قبل ازیں بھی سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں،بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں-

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں،حالیہ تعیناتی سے قبل بلال صدیق کمیانہ انٹیلجنس بیورو میں اہم عہدے پر فائز تھے،بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی تعینات رہے-

دوسری جانب ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a reply