پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

0
28
Pakistan

انسداد ِ دہشتگردی، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کے حوالے سے پیغام پاکستان قومی کانفرنس میثاق واحدت کانفرنس بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

باغی ٹی وی : کانفرنس میں مُلک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے کانفرنس میں شرکت کی علماء نےٹی ٹی پی کے بیانیے کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا-

علماء نے کہا کہ اجتماع یہ اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے پاکستان کا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔پاکستان کا دستور ایک ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پا یا جاتا پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی کھلی بغاوت ہے، ناجائز ہے، حرام ہے تقریباََ 45 منٹ مفتی نور ولی اور اُن کے دیگر ساتھیوں سے بات کی مفتی نور ولی کا پاکستان مخالف فتوی/موقف بالکل غلط ہے مفتی نور ولی اور اُن کے ساتھیوں کو پاکستان کو اسلامی ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

مفتی نور ولی اورٹی ٹی پی نے پچھلے20سال سے بچوں، عورتوں اور علماء کو نہیں بخشا نو ر ولی نے کہا تھا کہ ہم ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔
ہم نے نور ولی اور ٹی ٹی پی کو راہنمائی فراہم کر دی ہے ہم نے جب آپ کو راہنمائی فراہم کر دی ہے تو پھر مطالبہ کیسا؟-

نور ولی اورٹی ٹی پی کے پاس کوئی جواز نہیں کہ اُن کو راہنمائی فراہم نہیں کی گئی عُلماء پہلے ہی فتویٰ جاری کر چکے ہیں پیغامِ پاکستان کی صورت میں نور ولی نے فاٹا کے انضمام پر بہت زور دیا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ہم نے انہیں کہا کہ فاٹا کا انضمام ایک سیاسی معاملہ ہے نور ولی اور ساتھیوں کے سامنے دین کا معاملہ پیچھے تھا اور فاٹا کا مسئلہ زیادہ اہم تھا۔

Leave a reply