اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائےگا. وزیر داخلہ

0
41
rana sana

اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائےگا. وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 17 مئی تک عمران کی گرفتار ی سے روکنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کوئی مثال نہیں ملتی، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائےگی لیکن اگر جواز بنا تو ضرور گرفتار کیا جائےگا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا، کل کی سہولت کاری نہ ہوتی تو دو تین دن میں صورتحال کنٹرول کرلیتے۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا، حکومت کی طرف سے کوئی رعایت نہیں دی جائےگی، وزیر داخلہ نے ایمرجنسی کے نفاذکی خبروں کو بھی رد کیا اور کہا کہ اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

جبکہ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پیر تک کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جس مقدمے کا علم نہ ہو اس میں بھی گرفتار نہ کیا جائے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ لاہور زمان پارک پہنچنے تک ہمیں گرفتار نہ کیا جائے ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیر صبح تک آپ کو پروٹیکشن دے رہے ہیں تب تک آپ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی جب کہ عدالت نے 17 مئی تک سابق وزیراعظم کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس سے عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوئے اور ان کے قافلے کی سکیورٹی کے انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز دیکھ رہے تھے۔ عدالت پہنچنے کے بعد عمران خان ڈائری برانچ میں گئے جہاں ان کا بائیو میٹرک کیا گیا۔ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع عدالت کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوگئے جنہیں پولیس نے منتشر کردیا۔

Leave a reply