لیسکو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی

بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا
0
134

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑ لی۔

باغی ٹی وی :لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، لیسکو ترجمان کے مطابق فیکٹری کے میٹر میں ڈیوائس لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، لیسکو نے ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی بڑی چوری پکڑلی،ٹیم چیکنگ کے لیے پہنچی تو ملزمان نے سخت مزاحمت بھی کی، بجلی چوری سے متعلق 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر ایک کروڑ 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایس ڈی او انار کلی محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ مال روڈ اور نیلہ گنبد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ترجمان لیسکو کے مطابق دوران آپریشن مال روڈ پر سٹی سینٹر الیکٹرونک شاپ میں بجلی چوری پکڑی گئی،ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا جس کاموقع پر کنکشن منقطع اور 3340یونٹس ڈٹیکشن بل کی مدمیں چارج کئے گئے ، آپریشن کے دوران نیلہ گنبد میں سٹار سائیکل ورکس شاپ پربھی بجلی چوری پکڑی گئی جو ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، محکمہ کی جانب سے3341یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج اوردونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی ہیں-

پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

صحافیوں کو جاری نوٹسز سے متعلق کیس،اگرگزشتہ درخواست پر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ …

Leave a reply