بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ معاشی دہشتگردی ہے۔جماعت اسلامی

0
112
electricty chor

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ عوام کیساتھ سرا سر ظلم اور معاشی دہشتگردی ہے۔ عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کی دعویدار حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ نااہل حکمران ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام کا مہنگائی کے ذریعے خون نچوڑ رہے ہیں جو حکومت کی عوام کیساتھ کھلی معاشی دہشتگری ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ہر دوسرے دن فیول ایڈجسمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔رواں مالی سال کے دوران 1300 ارب روپے کی بجلی استعمال ہوئی جبکہ صارفین سے بلوں 3446 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جبکہ صارفین سے 4146 ارب روپے اس بجلی کے وصول کیے گئے جو کبھی بنی ہی نہیں جو عوام کیساتھ کھلی ناانصافی اور زیادتی ہے۔ امیر لاہور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو فورا واپس لیا جائے۔ حکومت نے اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس نہ لیا تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

Leave a reply