پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

0
219
Abdul Aleem Khan

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیاست کے لیے بہت ٹائم ملے گا، اگر یہ 5 سال ضائع ہوگئے ہمارے پاس بہت کم آپشنز رہ جائیں گے،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے وزیراعلٰی کی ملاقات خوش آئند ہے، پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی حقیقت پسندی آئی ہے کہ اب نئی حکومت بن گئی ہے، خیبرپختونخواہ میں دس سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے،پی ٹی آئی نے وہاں پر پرفارم کرنا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، کیا وہاں پر سارے مسائل حل ہوگئے؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہے، وہاں بھی لوگوں کے بہت سارے ایشوز اور مسائل ہیں، امید ہے علی امین گنڈاپور صوبے کے مسائل پر پوری توجہ کریں گے، علی امین گنڈاپور سے میرا پرانا اور دوستانہ تعلق رہا ہے وہ اچھے آدمی ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات ایک احسن قدم ہے،اس ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، بہت ساری چیزوں کو ٹیپ کرنے کی ضرورت ہے، اگر صحیح طریقے سے چلا جائے تو نہ صرف نجکاری بلکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکتا ہے، بہت سارے مواقع سرمایہ کاروں کو حکومت دے سکتی ہے، حکومتوں کا کام سہولت کاری کرنا ہے، صرف پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، یہ وہ پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں، جو ہر سال ضائع ہوتا جا رہا ہے اور اسکا کسی کو کوئی فائدہ نہیں،

واضح رہے کہ علیم خان تحریک انصاف میں تھے تا ہم انہوں نے تحریک انصاف چھوڑی اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر بن گئے، استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی میں دو سیٹیں جیتی ہیں،ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کے دو امیدواراوں کی حمایت کی تھی، جہانگیر ترین ہار گئے اور اس کے بعد انہوں نے سیاست چھوڑ دی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

Leave a reply