بجلی منصوبوں کیلئے قرض پر سود عوام ادا کریں گے. ای سی سی نے منظوری دیدی

بجلی منصوبوں کیلئے قرض پر سود عوام ادا کریں گے، ای سی سی نے منظوری دیدی

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بخار کی دوا کی قیمت میں اضافے اور بجلی منصوبوں کے لیے قرض پر سود کی رقم عوام سے لینے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بخار کی دوا کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، پیراسٹا مول کی 500 ملی گرام گولی کی قیمت 2.6 روپے اور پیراسٹامول ایکسٹرا کی 500 ملی گرام گولی کی قیمت 3.3 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی منصوبوں کے لیے لیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے، بجلی صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج ‏300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو ہو گا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق بجلی بلوں پر فنانس سرچارج رواں سال مارچ سے جون تک لاگو رہے گا، سرچارج کے الیکڑک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہو گا۔

ای سی سی نے پاور ہولڈنگ کمپنی کو 283 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی مؤخر کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ فنانس ڈویژن کمپنی کو سود سمیت رقم کی ادائیگی کے لیے نئی گارنٹی دے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اگست اور ستمبر 2022 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارجز کی بھی منظوری دی جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اگست اور ستمبرکے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کا اطلاق 300 سےکم یونٹ استعمال والے گھریلو ‏صارفین پر ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
ای سی سی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کمرشل صارفین کے لیے اگست اور ستمبرکے ‏بجلی کے بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی منظوری بھی دی، سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں کے لیے 10 ارب 34 کروڑ روپے گرانٹ ‏کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں نطرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پلان کی ‏منظوری دی اور اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Comments are closed.