بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔ بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار۔ ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں چار روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے تھی۔ بجلی مہنگی کیے جانے کے نتیجے میں صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا. جبکہ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا تھا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا گیا.

جبکہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں کیا گیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے
لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق
نماز جنازہ سے قبل؛ صدف نعیم کے لواحقین کو تھانہ بلوا کر دستخط کرائے گئے

Comments are closed.