ڈرامہ سیریل پیار کے صادقے میں اپنی جاندار اداکاری جوہر دکھانے والے پاکستان کے پُرکشش اور خوبرو نوجوان اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ ان کا بہترین مشغلہ سونا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار بلال عباس نے اپنی ایک بچپن کی یادگار تصویر شئیر کی جس میں وہ سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CEzDlpZFT_k/?utm_source=ig_embed
اپنی بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ بچپن سے ہی سونا میرا بہترین مشغلہ رہا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار بلال عباس نے مقبول ٹی وی ڈرامے پیار کے صدقے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اداکار کے مزکورہ ڈرامے میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈرامے کے نشر مکرر پر پابندی عائد کی ہے-
بلال عباس نے اپنے فنی کیرئیر کی شروعات سایہ دیوار بھی نہیں سے کیا اس میں اداکار نے آفاق نامی لٹکے کا کردار ادا کیا اس کے علاوہ سجل علی اور نعمان اعجاز کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگریزہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے-








