دا لیجنڈآف مولا جٹ جیسی سپر ہٹ فلم کے خالق بلال لاشاری گزشتہ روز پہنچے لاہور کے ایک مقامی سینما میں ، وہاں انہوں نے تیری میری کہانیاں دیکھی ، انہوں نے اس موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تیری میری کہانیاں کا کانسیپٹ بہت اچھا لگا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہر طرح کی فلم بننی چاہیے تاکہ آڈینز انجوائے کر سکے. انہوں نے کہا کہ میں نے وہاج علی کا کام نہیںدیکھا لیکن اس کے بارے میںسنا ضرور ہے کہ وہ بہت اچھا کام کرتے ہیں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ وہاج علی بہت اچھا کام کرتے ہیں تو یقینا ایسا ہی ہوگا اور اگر مجھے موقع ملے گا تو میں ان کے ساتھ فلم ضررور کروں گا. انہوں نے کہا کہ ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد میں اگلی فلم کونسی کروں گا یہ ابھی سوچا نہیں ” لیکن شاید جو بھی فلم کروں وہ ایکشن بھی ہو سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما ترقی کی منازل طے کررہا ہے امید ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے گا رکے گا نہیں.
سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا
ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن
پریانکا چوپڑا کے بعد کترینہ کیف نے بھی جی لے زرا چھوڑ دی