میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے رکن اور گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ’اپنی‘ حلیمہ سلطان (طوطی) کو تُرکش میوزک سنا رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : بلال مقصود نے اپنی پالتو طوطی کا نام ’حلیمہ سلطان‘ رکھا ہوا ہے اور وہ اپنی اس پالتو طوطی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CF92h2tHpF8/?utm_source=ig_embed
سماجی رابطے می ویب سائٹ انستاگرام پر رواں ماہ بلال مقصود نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنے گھر میں موجود طوطی کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں-
گلوکار نے لکھا تھا کیہ میں اسے حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے۔
گلوکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کی رائے لیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
بلال مقصود کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں یہ طوطی بہت خوبصورت ہے اس لیے آپ کو اُس کا نام حلیمہ سلطان ہی رکھنا چاہیے۔
تاہم اب حال ہی میں بلال مقصود نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکش موسیقی کا آلہ’ بالامہ ‘ پر تُرکش میوزک کی خوبصورت دھنوں کو چھیڑ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGfZx0fHGuo/?utm_source=ig_embed
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال مقصود کی ’حلیمہ سلطان‘ بھی اُن کے بالامہ کے اوپر بیٹھی ہوئی ہے اور موسیقی سے خوب محظوظ ہو رہی ہے۔
بلال مقصود نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ وہ اپنی حلیمہ سلطان کو اُس کی پسند کی موسیقی سنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلال مقصود کی بالامہ بجاتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور اُن کی حلیمہ کے ساتھ ساتھ اُن کے مداح بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔