بلاول اڈیالہ پہنچ گئے،سیکورٹی سخت، لطیف کھوسہ،آصفہ ہمراہ
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اڈیالہ جیل پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رٔپورٹ کے مطابق بلاول زرداری اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں وہ آج اپنے والد آصف زرداری سے جیل میں ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. آصفہ بھٹو اور لطیف کھوسہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں.
بلاول زرداری اپنے والد سے حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر مشاورت کریں گے، بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے .
بلاول زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس 18 ستمبر کو ہو گا جس میں حکومت کے خاتمے کی ڈیڈلائن پر بھی مشاورت کی جائے گی.
بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے
واضح رہے کہ بلاول زرداری نے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں