کراچی:بڑے لوگوں کے چھوٹے کام،ساحل سمندرپرننھے کچھوے چھوڑنے سے بلاول اوربختاورنے سندھ کی ترقی سمجھ لی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہمراہ پیر کو ہاکس بے بیچ پر 300 کے قریب ننھے کچھوؤں کو سمندر کے پانی میں چھوڑ دیا۔

ساحل سمندرپراپنی اس سیاسی بلوغت کااظہارکرتے ہوئےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ، “ہمیں ان کچھوؤں کی حفاظت کرنی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ واقعی انواع کی پرواہ کرتے ہیں۔لیکن بلاول اس موقع پر یہ کہنا بھول گئے کہ ہمیں کمزور،غریب اور بے بس سندھیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیےجونسلوں سے غلامانہ زندگی گزاررہے ہیں‌

اس موقع پربلاول بھٹواوربختاوربھٹو نے ننھے کچھوؤں کی نرسری کا بھی دورہ کیا اور اس سہولت میں تعینات عملے سے ملاقات کی جو سالانہ ہزاروں ننھے کچھوؤں کو رہا کرتی ہے۔بلاول نے محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے عہدیداروں کو بتایا کہ وہ صوبائی حکومت سے محکمہ کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے کہیں گے

حکام کا کہنا تھا کہ 34 سال سے سمندری کچھووں کے تحفظ کا کام کیا جا رہا ہے۔ ہرسال اکتوبر سے نومبر کے دوران کچھوے انڈے دینے کے لئے ساحل پر آتے ہیں۔ انڈوں سے بچے نکلنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات ان کی دیکھ بھال کرتا ہے جس کے بعد بچوں کو سمندر میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

Shares: