بلاول بھی آج جائیں گے جیل

سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا دن، بلاول آج اپنے ابا سے ملاقات کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹ کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پیر کو آصف زرداری سے ملاقات کا دن مقرر ہے، آج بلاول زرداری اڈیالہ جیل جائیں گے اور اپنے والد سے ملاقات کریں گے، آصف زرداری کا سیکورٹی سٹاف بھی اڈیالہ پہنچ گیا ہے، پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین اور وکلا کی ٹیم بھی سابق صدر سے ملاقات کرے گی۔

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

دوسری جانب بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں رہبر کمیٹی کے اجلاس اور 29 ستمبر کو ہونے والی اے پی سی کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی. بلاول بھٹو زرداری نے رہبر کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد نیربخاری اور فرحت اللہ بابر رہبرکمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے، بلاول بھٹو رہنماؤں کورہبرکمیٹی اجلاس میں پارٹی موقف سے متعلق ہدایات دیں گے

 

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

Comments are closed.