بلاول بھٹو! کیاآپ مزارقائد کی بیحرمتی کوجائزسمجھتے ہیں یا سیاسی رشتہ داری رکاوٹ،ملزم صفدرکوسزاکیوں نہیں؟عوامی مطالبہ زورپکڑگیا

0
68

لاہور:بلاول بھٹو! کیاآپ مزارقائد کی بیحرمتی کوجائزسمجھتے ہیں یا سیاسی رشتہ داری رکاوٹ،ملزم کوسزاکیوں نہیں؟عوامی مطالبہ زورپکڑگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی واقعہ کے بعد جس طرح‌ملک بھرمیں اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زورپکڑگیا تھا

اس مطالبے کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اس میں حد سے تجاوز کرنے والے افسران کونوکری سے فارغ کردیا لیکن مزارقائد کی بیحرمتی کرنے والے میاں نوازشریف کے داماد مریم نواز کے میاں کیپٹین ریٹائرڈ صفدراعوان کوسزادینے کامطالبہ بھی زورپکڑگیا ہے

ذرائع کے مطابق ٹویٹرپراس وقت اہل پاکستان کا مطالبہ بھرپورانداز سے سامنے آگیا ہے، اس مطالبے میں اہل پاکستان کا کہنا ہے کہ عجیب معاملہ ہے کہ ایک طرف اس طاقتورشخص کو صرف اس لیے سزا نہیں دی جارہی کیونکہ وہ نوازشریف کا داماد ہے

ٹویٹرپراس مطالبے کولے کربڑی تعداد میں صارفین نے بلاول بھٹوسے پوچھا ہے کہ کیاآپ مزارقائد کی بیحرمتی کوبرداشت کرتے ہیں اورکیا آپ کی نظرمیں‌یہ جائز ہے ،

اہل پاکستان نے بلاول بھٹوسے سوال کیا کہ آپ نے جومطالبہ آرمی چیف سے کیا تھا وہ تو پورا ہوگیا مگرآپ کب عوامی مطالبہ پورا کریں گے

Leave a reply