کراچی:بلاول بھٹوابوکوبچانے میں مصروف:طاقتورلینڈمافیا نے قبرستان پرقبضہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود شہر قائد اور اس کے گردونواح میں لینڈ مافیا کی کارستانیاں جاری ہے، لینڈ مافیا کے کارندوں نے تاریخی قبرستان پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملیر میں بائیس گوٹھوں کے واحد تاریخی قبرستان “پپری” پر بھی لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے، بااثر لینڈ مافیا کے کارندوں نے قبرستان کی دیوار گرا کر اس کے احاطے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کردیں ہیں، جس کے باعث قبرستان کےاحاطے میں پرانی اور قدیم قبروں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخی قبرستان پر قابض ہونے والے لینڈ مافیا اس قدر طاقت ور ہیں کہ قبرستان کی زمین پر قبضے کیخلاف مقامی پولیس ، ایڈمنسٹریٹر ،ڈپٹی کمشنر ملیر سب بے بس نظر آتے ہیں، اہل علاقہ کی جانب سے قبرستان میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایات تین روز قبل اعلیٰ حکام تک پہنچائی گئیں تھی، شکایت کے باوجود تین روز سے جاری غیرقانونی تعمیرات نہ رکیں۔
دوسری جانب گذشتہ دس دنوں میں پاکستان ریلوے نے قبضہ مافیا کے خلاف تیسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 42 ایکڑ زمین واگزار کرالی ہے، قبضہ مافیا کے خلاف یہ کارروائی کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ میں عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق قبضے میں کی گئی اس زمین پر کپڑوں کی مشہوربرینڈکا پچیس سال سےگودام تھا، ماضی میں زمین واگزار نہ کرانے پر کئی افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا رہا تھا۔چند روز قبل بھی پاکستان ریلوے نے شاہراہ فیصل پر ریلوے کی زمینوں پر قائم غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کیا تھا۔