بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات جاری، اہم فیصلے کئے جائیں گے

0
38

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے. اس ملاقات میں بلاو ل بھٹو کیساتھ سید خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیساتھ عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا اسدالرحمان موجود ہیں. پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے مابین حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے رواں ماہ بلائی جانےو الی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ‌ خیال کیا جارہا ہے.

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کل کہا گیا تھا کہ وہ آج بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات کریں‌گے. یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جبکہ شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ہو گی. واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈروں‌کی گرفتاریوں کے بعد سیاسی ماحول کافی گرم ہو گیا ہے اور اپوزیشن میں شامل جماعتیں‌ سبھی آپس میں‌باہم رابطے و ملاقاتیں‌ کر رہی ہیں.

Leave a reply