ایبٹ آباد: بلاول بھٹو کا ایبٹ آباد میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایبٹ آباد کے سرکاری اسپتال میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹر فیصل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر فیصل کی شہادت پر افسوس اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل کانٹریکٹ پر بھرتی کیئے گئے ان ڈاکٹرز میں سے ایک تھے، جو کئی مہینوں سے پی ٹی آئی حکومت سے تنخواہ کے منتظر ہیں

سلیکٹڈ حکمرانوں کے زیرِ کنٹرول صوبوں میں طبی عملے کی زندگیوں کو داوَ پر لگا دیا گیا ہے، مذکورہ صوبوں میں طبی عملے کو کورونا کے ساتھ ساتھ حکومت کی مجرمانہ ائپروچ کا چیلنج بھی درپیش ہے

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نااہل حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے کرونا وائرس کی نرسری بن گئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز و طبی عملے کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، قوم ان کے جذبے و کاوشوں کی ہمیشہ قدر و منزلت کرے گی

Shares: