بلاول بھٹو نے عمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب

0
61

ملاکنڈ:بلاول بھٹو نے11جماعتی اتحاد کو حسینی اورعمران خان کویزید قراردیا:مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب،اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ عمران خان اکثریت کھوچکا ہے، حکومت کو عدم اعتماد پر شکست نظر آرہی ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکثریت کھوکر سابق وزیراعظم بن چکا، حکومت کو عدم اعتماد کے معاملے پر شکست نظر آرہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری عدم اعتماد کا جمہوری حق پورا کیا جائے۔

یہ کہتے ہیں منحرف ارکان شادی میں اورنہ انکےبچے اسکول نہیں جاسکتےہیں، میں کہتاہوں جو وقت کے یزید کا مقابلہ کرےگا اس کانام تاریخ میں رقم ہوگا، اب ہم نےجمہوریت سےاحتساب لیناہے، ہمیں اپنےووٹ سےاحتساب لیناہے، عدم اعتمادمیں اپنےووٹ سےحساب لیں گے، اگلی بار مالاکنڈ آؤں گا تو نیا وزیراعظم منتخب ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر سیشن بلانا ہوتا ہے لیکن یہ بزدل سیشن سے بھاگنے کیلیے آئین توڑ بیٹھا ہے اور بیچارے اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہا ہے۔ چیلنج کرتے ہیں بھاگنے کا سلسلہ بند کرو، کل عدم اعتماد لے کر آؤ، جلسہ جلسہ کررہے ہو،آپ 172ممبرز کا قومی اسمبلی میں جلسہ کرکے دکھا دو۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ صرف گالی دے سکتے کیوں کہ یہ توہارے ہوئے شخص کی نشانی ہے، تین سال گزرچکے ہیں اور ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، یہ ملک میں جنگل کا قانون چاہتا ہے، ہر ادارے کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتا ہے آج میری ٹوٹی پھوٹی اردو پر وزیراعظم اردو سکھانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کو سمجھانا چاہتا ہوں اردو سیکھیں اوراچھے سے بولیں اور ہمیں اردو سکھانے سے پہلے اپنے بچوں کو اردو سکھائیں۔

پی پی چیئرمین نے کہاکہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ کا مقابلہ جیالے پہلے دن سے کررہے ہیں، ہم نے اس حکومت پر وار پہلے دن سے کیا، پارلیمنٹ کے اندر سلیکٹڈ کہہ کر دنیا میں اس کی پہچان کرائی، ہم نے کوشش کی آخری وقت تک احتجاج کرکے معاملہ حل کیا جائے، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مبارکباد دیتاہوں آپ کامیاب ہوچکے ہو۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ عمران خان کے ہر مخالف سے گلے ملوں گا مگر غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، ہم کسی ادارے پر حملہ نہیں کرسکتے، کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، گیٹ نمبر 4پر نہیں جاؤں ،قائد عوام نے سکھایا ہے طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں ہم غیرجمہوری شخص سے جمہوریت کا انتقام لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فضل الرحمان کیخلاف جو زبان استعمال کی وہ وزیراعظم کے منہ سے اچھی نہیں لگتی، شہباز شریف پربوٹ پالش کا الزام لگاتے ہو آپ چاہتے ہو کہ آپ نہ کھیلو تو کسی اور کو بھی کھیلنے نہیں دو گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاکنڈ آکر ایسا لگتا ہے جیسےشہید بینظیر بھٹو کے گھر آگیا ہوں، لاڑکانہ آگیا ہوں، ہمارا اس دھرتی کے عوام سے تین نسلوں کا ساتھ ہے، ملاکنڈ کے لوگوں نے قائدعوام کاساتھ دیکر پاکستان کی قسمت بدلی یہاں کے عوام کی بینظیر نے خدمت کی، کے پی عوام کی آصف زرداری نے خدمت کی۔

Leave a reply