اسلام آباد:شہبازشریف سےملنےدیاجائے:سیکورٹی اہلکاروں کےانکارپربلاول بھٹونےاس رویےکانوٹس لینےکی دھمکی دےدی،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت جب بلاول بھٹونے شہبازشریف سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہارکیاتواس وقت سیکورٹی اہلکاروں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قیدی کو ملنے کے لیے پہلے اجازت لے لیں ، تاکہ ہمیں مشکل پیش نہ آئے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جب بلاول بھٹو کو سیکورٹی اہلکاروں کی معذرت کےساتھ انکارکیاتو بلاول بھٹو نےاپنا تعارف کرواتےہوئےکہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہیں اور وہ کسی قیدی مجرم کو مل سکتے ہیں تو اس پر سیکورٹی اہلکاروں نے کہاکہ آپ اجازت لے لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا
بلاول بھٹوکوشہبازشریف سے ملنے سے روک دیا گیا:بلاول بھٹو شہبازشریف کوکس احترام کے ساتھ بلاتے ہیں یہ بھی سماعت فرمالیں pic.twitter.com/jV1bTL9GAq
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 3, 2021
اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اس کے بعد بلاول بھٹوایک توسیکورٹی اہلکاروں کو اس بات کی دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ شہازشریف کو نہ ملنے کا نوٹس لیں گے
ادھر اسی موقع پر بلاول بھٹو شہبازشریف کے بارے میں کچھ اس انداز سے گفتگو کرتے ہیں کہ جس سے شہازشریف کے عمر میں بڑا ہونے کی وجہ سے ان کی عزت مجروح ہوتی نظرآتی ہے ، جسے سوشل میڈیا پربہت زیادہ نا پسند کیا جارہا ہے








