انقرہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی پہنچ گئے-
باغی ٹی وی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ترکی آمد پر خوش آمدید کہا-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور گورنر انقرہ واصب شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی =
PM @CMShehbaz will visit #Turkey from 31 May to 2 June. He will be accompanied by FM @BBhuttoZardari & a high-level del.
➖The visit will reinforce existing ties & broaden bilateral coop in trade, connectivity, health, edu, culture & ppl to ppl ties.
🇵🇰🤝🇹🇷#PakTurkiyeAt75 pic.twitter.com/SAJBlTHZQ7
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 30, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کےسلسلے کی کڑی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔