وزیراعظم شہبازشریف اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں بورس جانسن نے شہبازشریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ٕٕ
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا
وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی معیشت کو سنبھالنے کےلیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں یوکرین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔