دادو:بلاول یہ ویڈیودیکھ کربھی اگرشرم نہیں آتی توپھرہماری جان چھوڑدیں:پاکستان چھوڑدیں:ننھی بچی پرظلم کےبعد دہائیاں،اطلاعات کے مطابق سندھ میں جس طرح انسانوں کوغلام بن کررکھا جارہا ہے اورجس طرح ان کی زندگیاں دکھ بھری ہیں سن کررونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ،
ویسے توسندھ کی ہرگلی اورہرمحلے سے ہرروزایسے واقعات سننے کوملتے ہیں کہ دیگرصوبوں والے اللہ کا شکراداکرتے ہیں کہ اللہ نے ان کوآپ کی غلامی سے بچا لیا
سندھ میں جس طرح کتوں کا راج ہے اورکتے بھی اتنے طاقتورہیں کہ پولیس کی بھی جرات نہیں کہ وہ کتوں کے خلاف کارروائی کرسکے کیوں کہ کتوں کے خلاف کارروائی کا مطلب زرداری کے زردپن کوچیلنج کرنا ہے جس کے مطلب موت کے سوا کچھ نہیں اورموت بھی بے رحمانہ انداز سے
تازہ واقعہ میں سندھ کے شہر دادو میں دل دہلا دینے والے مناظر، ننھی بچی پرآوارہ کتوں کے غول کا حملہ،بری طرح زخمی کردیا۔
دادو : سندھ میں کتوں کی بھر مار دادو میں کم عمر بچی کے ساتھ دلخراش واقع پیش آیا ہے
درجن بھر کتے اکیلی بچی پر حملہ آور ہوگئے اور بچی کو زخمی کردیا #Dadu #Sindh #DigBitting #StrayDogs @AzraPechuho @SyedNasirHShah @SaeedGhani1 @ImranIsmailPTI @MuradAliShahPPP @OfficialDGISPR pic.twitter.com/EvthpZWxbL— Sahafi.Online (@SOnlinepak) April 24, 2021
سوشل میڈیا پر سندھ کے شہر دادو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی گلی سے گزر رہی ہوتی ہے کہ اچانک درجن بھر کتے حملہ کردیتے ہیں۔
معصوم بچی خود کو بچانے کی بے پناہ کوشش کرتی ہے ایسے میں آوارہ کتے ننھی کلی کو نوچتے رہتے ہیں۔ اچانک پاس موجود لوگوں تک بچی کی چیخوں کی آواز پہنچتی ہے تو وہ بروقت پہنچ کر بچی کی جان بچاتے ہیں۔
کتے اس بچی پرجس طرح ٹوٹ پڑتے ہیں اس سے ظاہرہوتا ہے کہ سندھ میں کتوں نے اپنی رٹ قائم کررکھی ہے اوروہ نہیں دیکھتے کہ سامنے بچہ ہے یابچی یاعورت ہے یا مرد اپنا ہے یا بیگانہ سب کوکاٹ کاٹ کرلہولہان کردیتے ہیں
قبل ازیں گزشتہ ماہ ہیئر کے علاقے سوڑا گاؤں میں بھی ایسا ہی ایک افسوس ناک یہ واقع پیش آیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دس سالہ عمر دکان سے گھریلو سامان لیکر واپس جارہا تھا کہ آوارہ کتوں نے بچے کو گھیر کر نوچنا شروع کردیا۔
بچے کی چیخ و پکار سن کرگاؤں کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کرکتوں کو بھگایا اور دس سالہ عمر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
سوڑا گاؤں کے مکینو ں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گاؤں کے اکثر معصوم بچے ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو چکے ہیں جبکہ آوارہ کتے پالتو مویشیوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔
سندھ میں ایک نہیں ایک سو نہیں ایک ہزار نہیں بلکہ پچھلے دس سالوں میں دس ہزارسے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات آچکے ہیںلیکن کسی کوپرواہ تک نہیں
اس بے بسی کودیکھ کرسندھ بھرسے دہائیاں اوربددعائیں آنی شروع ہوگئی ہیں جن میں سندھ کے حکمران خاندان سے کہا جارہا ہےکہ بلاول یہ ویڈیودیکھ کربھی اگرشرم نہیں آتی توپھرہماری جان چھوڑدیں:پاکستان چھوڑدیں
کسی نے یہ لکھا ہےکہ پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے کہ 1947 میں انگریز تو چلے گئے مگراپنے وفادارکالے انگریزوں کے غلام بن کرچلے گئے ان سے کب جان چھوٹے گی کوئی پتہ نہیں ، کوئی کہہ رہا ہےکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی غریب عوام کو ظالم ، طاقتوروں ، حکمران خاندان سے نجات دے