بلاول کی پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی دعوت

بلاول کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس کے شرکاء کا بجٹ 2023 پر تحفظات کا اظہار
0
49
yong dr

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر رضوان بھیو کی قیادت میں پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کی ملاقات ہوئی ہے،

ینگ ڈاکٹرزنے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت، چیئرمین کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کر دیا، بلاول بھٹو نے ڈاکٹر رضوان بھیو کی پارٹی خدمات اور جدوجہد کی تعریف کی، ینگ ڈاکٹرز کی پیپلز پارٹی میں شولیت کو سراہا اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی، بلاول بھٹو نے پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کو سندھ کے ہسپتالوں کے دورے کی دعوت دیدی

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بجٹ 2023 کے حوالے سے ورچوئل اجلاس ہوا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس میں بجٹ 2023 پر تفصیلی گفتگو ہوئی ورچوئل اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور شازیہ مری نے شرکت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس کے شرکاء نے بجٹ 2023 پر تحفظات کا اظہار کیا، ورچوئل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی سے متعلق نکات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا،

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کو پی وائی او وسطی پنجاب کے رہنما آصف بلوچ نے اپنے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کی تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب پولیس کو آصف بلوچ کے بھائی کاشف بلوچ کے قتل کیس کی تفتیش کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف بلوچ کی ملاقات کے موقع پر پی پی پی ضلع اوکاڑہ سے صدر سجاد الحسن بھی موجود تھے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Leave a reply