بلاول کا موبائل فون سروس بحالی کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موبائل سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا
پیپلزپارٹی نے موبائل فون سروس بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالت سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلاول کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس فورا بحال کی جائے ،پارٹی کوہدایت کی ہے کہ فوری عدالت سے رجوع کریں ،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن موبائل بند کرنا درست عمل نہیں ، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فوری موبائل سروس بحال کی جائے،موبائل بند کرنا غیر دانشمندانہ عمل ہے کوئی حادثہ ہوجائے تو کسی سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہوسکتا.
موبائل سروس کی بندش، پیپلز پارٹی کا چیف جسٹس کو خط
پیپلزپارٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا،پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل انچارج سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے خط لکھا گیا ہے ،خط میں موبائل سروس بند ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان سے تمام تر معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ،خط میں پولنگ کے دن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2018 کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند ہونے سے ووٹرز ،امیدواروں اور انتخابی عملے کو مشکلات کا سامنا ہے ،ووٹرز کو اپنے پولنگ اسٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے ،جن علاقوں میں سیکورٹی کے خدشات ہیں وہاں سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مسائل کا سامنا ہے ،سیکورٹی کے عدم موجودگی کے باعث میر پور خاص میں ہمارا ایک کارکن بھی شہید ہوا ہے ،پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتیں موبائل سروس کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں،موبائل سروس بند ہونے انتخابی ٹرن آؤٹ بھی متاثر ہوگا ،الیکشن کمیشن کو موبائل سروس کی بحالی سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں
پیپلزپارٹی نے موبائل فون سروس بحال کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
خط سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھا گیا، خط میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موبائل فون سگلنز کی غیر اعلانیہ بندش باعث تشویش ہے،موبائل فون کی بندش انتخابات پر بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے،ووٹرز کو اپنے پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،ووٹرز کے ساتھ ساتھ امیدوار اور پولنگ عملہ بھی پریشانی میں مبتلا ہے،موبائل نیٹ ورک کی بندش سے ٹرن آئوٹ پر شدید اثر پڑے گا، صاف اور شفاف انتخابات کے لیے موبائل سروس فوری بحال کی جائے،
موبائل سروس بندش پر سینیٹر مشاہد حسین کا ردعمل
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے، یہ الیکشن پراسس ہے اور یہ معمول کا دن ہے، انتظامات اچھے ہیں، سکون سے ووٹ کاسٹ کیا ہے، سب کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، پولنگ سے پہلے جو ہوا سب ہی کو علم ہے، 8 فروری آہی گیا، خدا خدا کر کے الیکشن ہو رہے ہیں،پہلے کافی ابہام تھا، لیول پلیئنگ فیلڈ تو نہیں دی گئی، پھر بھی تیسری دنیا میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملتا ہے
الیکشن کے دن موبائل فون سروس کا بند کرنا شدید شکوک و شبہات کا باعث ہے،پیپلز پارٹی
پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا الیکشن دھاندلی کی مترادف ہے، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز کسی صورت منظور نہیں کیئے جائیں گے، عوام کے ووٹ پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، الیکشن کے دن موبائل فون سروس کا بند کرنا شدید شکوک و شبہات کا باعث ہے،نگراں حکومت موبائل فون سروس فورا بحال کرے،
موبائل سروس کی بندش ،دھاندلی کی ابتدا ہے،حامد میر
سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن تک انٹرنیٹ سروسز کو معطل نہ کیا جائے لیکن عدالت کے حکم کو اپنے بوٹ تلے مسلتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی 8300 کی سہولت بیکار ہو گئی یہ سب دھاندلی کی ابتدا ہے لیکن آپ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن تک انٹرنیٹ سروسز کو معطل نہ کیا جائے لیکن عدالت کے حکم کو اپنے بوٹ تلے مسلتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی 8300 کی سہولت بیکار ہو گئی یہ سب دھاندلی کی ابتدا ہے لیکن آپ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں https://t.co/2zZkkVdvs9
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) February 8, 2024
موبائل سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
انتخابات کے روز ملک بھر میں موبائل سروس بند ہونے پر مصطفی نواز کھوکھر خاموش نہ رہ سکے، کہتے ہیں کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا، دھاندلی کی ابتدا ہے، اسلام آباد کے دو حلقوں این اے 47، 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سرا سر زیادتی ہے، کچھ عرصہ سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی، دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور
واضح رہے کہ نگران حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی، کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کے روزموبائل سروس کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم ملک بھر میں موبائل سروس بند کر دی گئی، جس سے ووٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس بند ہو چکی ہے،ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں
آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”
خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی