مزید دیکھیں

مقبول

لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہیٰ کے بیٹوں کیخلاف کیس،جج کی سماعت سے معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےسابق وزیراعلیٰ...

کوئی حکومت پانچ سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے”اپنی چھت، اپنا...

حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا...

جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی...

خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق لغاری)خیرپور...

بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام میانمار میں مغوی پاکستانیوں کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں، دفتر خارجہ مغوی نوجوانوں کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی بازیابی کے لیے اقدام کرے،دفترِ خارجہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مغوی نوجوانوں کی تلاش اور بازیابی کے لئے سفارتی چینلز کو بروئے کار لائیں،بلاول بھٹو زرداری نے مغوی نوجوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،اور کہا کہ پیپلز پارٹی میانمار میں مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز بلند کرے گی

مغوی نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جایا گیا تھا اور یرغمال بنایا گیا، لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے،لاپتا ہونے والا نوجوان شہروز خان حیدرآباد کے علاقے پھلیلی، فراز نیو کلاتھ مارکیٹ اور کاشف حسین ہالہ ناکہ کا رہائشی ہے،کاشف کے والد عاشق حسین کے مطابق ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ 19فروری کوبیرون ملک گیا تھا، ابتدائی دنوں میں وہ رابطہ میں رہے، تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ایک اچھی ملازمت کی پیشکش پروہ برما جارہا ہے، 2 ماہ بعد بتایا کہ ان سے غیر قانونی کام کروایا جا رہا ہے،

دوسری جانب ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج ورکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے تین افراد کاشف،شہروز،فراز تھائی لینڈ تفریح کےلےے گئے تھے وہاں ایک فرد نے انہیں ورغلا کر نوکری دلوانے کے بہانے ایک غیر ملکی سے ملوایا جنہوں نے ان تمام افراد کو اغوا کر کے میانمار لے گئے اور گزشتہ تین ماہ سے انہیں وہاں قید کیا ہوا ہے اور انہوں نے چھپ کر فون کیا ہے کہ ان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور 24گھنٹے میں صرف ایک دفعہ کھانا دیا جاتا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ سے میانمار میں قید مغوی افراد کے اہل خانہ نے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں تمام واقعات اور ابتک کی جانے والی تمام کوششوں سے آگاہ کیا کہ ہم نے میانمار میں پاکستان ایمبیسی سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ وہاں بھارت و دیگر ممالک کے لوگ بھی قید تھے جنہیں وہاں کے ممالک نے کوششیں کر کے بازیاب کروا کر لے گئے اس لیے اگر ہمارے ارباب اختیار کوشش کریں تو ہمارے بچے بھی جلد از جلد آزاد ہو سکتے ہیں ۔ رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ،وزیر خارجہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر میانمار میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے انہیں فی الفوربازیاب کروایا جائے.

کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی مناسب نہیں،گورنر پنجاب سردار سلیم

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف قرارداد منظور

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

عمران نےبھی ایک جماعت پر پابندی لگائی اسوقت تو تشویش کااظہارنہیں کیا،جاوید لطیف

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف سخت موقف

سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت اپنی شکست تسلیم کرے: شاہد خاقان عباسی

اے این پی کے رہنما اسفندیار ولی خان کا پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف موقف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan