بلاول کا نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون،صدارتی آرڈیننس بارے دیں اہم ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کیا ہے
بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری سے ریفرنس اور آرڈیننس کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی ہے، پیپلزپارٹی نے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پیپلزپارٹی نے صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا بھی اعلان کردیا
نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس میں فریق بنے گی، پیپلزپارٹی اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی، اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے،
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سینیٹ الیکشن کو بھی 2018 کے عام انتخابات کی طرح متنازعہ بنانا چاہتی ہے، حکومتِ سندھ اوپن بیلٹ کے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلینج کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی حق ہر الیکشن میں ہوتا ہے، لیکن اس پر اور صوبائی اراکین کے خفیہ ووٹ کے حق پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے عدالت میں ریفرنس زیرِ سماعت ہے، لیکن پیپلز پارٹی حکومتِ سندھ کے ذریعے صدارتی آرڈیننس کو بھی چیلنج کرے گی، جبکہ ریفرنس پر میاں رضا ربانی اور صوبائی حکومت کے ذریعے اپنا موقف رکھے گی۔ چند گندے انڈے ضرور ہوں گے، جنہوں نے اپنے ووٹ فروخت کیئے ہوں گے، لیکن ارکان اسمبلی کی اکثریت اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیتی ہے۔
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ حکومت کا جواب عدالت میں جمع
سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے
سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان
سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان
سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید
سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ
مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ