وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر عمران خان تڑپ رہے ہیں،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کی متاثرہ علاقوں میں آمد ہے ،بارش اور سیلاب کی تباہی پر دشمن نے بھی ہمدردی کا اظہار کیا مگر عمران کا کردار شرمناک رہا ،عمران خان کی کوشش رہی کہ دنیا پاکستان کی مدد نہ کرے اللہ کی ذات پر یقین ہے مشکل حالات سے نکل کر عوام کے سامنے سرخرو ہونگے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر آصف علی زرداری کا غریبوں کیلئے بڑا تحفہ ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بارش اور سیلاب کے متاثرین کو بروقت ریلیف ملا
قبل ازیں وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت دیکھ کر ان پر بڑا ترس آتا ہے ، عمران خان کو لاحق مرض کا علاج حیدرآباد کے اسپتال میں ممکن ہے،دو عدد پولیس گاڑیاں دیکھ کر عمران خان پہاڑ میں چھپ جائیں گے ، عمران خان کی ساری اچھل کود سیلاب متاثرین کے 14 ارب روپے ہضم کرنے کے لیے ہے ،شوکت خانم ہسپتال کی رقم چوری کرنے کے ثبوت الیکشن کمیشن میں موجود ہیں ،پیسے دیکھ کر عمران خان کے منہ سے رال ٹپک پڑتی ہے،
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’