وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہم منصب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب سے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر شیری رحمان موجود تھیں۔

قبل ازیں عودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی تھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا تھا –

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف پاکستان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا تھا-

ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی تھی-

کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

Shares: