کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ

0
29

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوئی۔

باغی ٹی وی : گونگژو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے اور چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہر مشکل وقت میں چین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے-


وزہر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اورپاکستانی قوم کیجانب سے چین کے لیے نیک خواہشات لایا ہوں میرا دورہ دو طرفہ تعلقات کے 71ویں سالگرہ کےموقع پراہمیت کا حامل ہےپاکستان چین دوستی نہ صر ف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیےبھی ضروری ہے اوربطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے-

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے اور کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاک چین تعلقات کے 71 برس کی تکمیل پر اپنے ہم منصب چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا-

قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر دوروزہ سرکاری کی غرض سے چین پہنچے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس حوالےسےدفترخارجہ کا کہنا ہےکہ دورے کےدوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کےساتھ وسیع مشاورت کریں گےدونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کےدرمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کےساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیں گے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیشرفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، دونوں وزرائے خارجہ نے قبل ازیں 11 مئی 2022ء کو ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

Leave a reply