بلاول امریکہ کیا طے کر کے آئے، سامنے آنا چاہئے،شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی رہنماوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متعدد رہنماوں پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے،یہ تمام مقدمات جھوٹے اور فرضی کہانیاں گھڑی گئی ہیں،لوگ ڈیجٹیل اکاونٹ میں جمع کیے پیسے نکالنے کا سوچ رہے ہیں،مہنگائی کے باعث تنخواہ دار طبقہ شدید مسائل کا شکا رہیں، پاکستانی قوم مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی، جو مقدمے بنائے گئے ہیں وہ سب غلط ہیں، ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا، اس طرح مقدموں اور گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکتی، آج بجٹ بھی ہے

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس ملک کا وزیر خارجہ رہا، ہم نے خارجہ پالیسی بہتر کی، قوم کو کرونا میں ریلیف دیا، پوری کوشش تھی کہ مہنگائی کم ہو، پھر ہمارے خلاف سازش ہو گئی،بلاول امریکہ گئے تو وہاں کیا طے کر کے آئے، سامنے آنا چاہئے،سوشل میڈیا پر جو قیاس آرائیاں چل رہی ہیں انکو واضح ہونا چاہئے،

دوسری جانب لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اورپولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،تحریک انصاف کے14 رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 17 جون تک منظور کر لی گئی ہیں ملزمان کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں دلائل دیئے جمشید اقبال چیمہ ، حماد اظہر ، یاسمین راشد اور شفقت محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کیں اعجاز چودھری ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال سمیت 14 رہنماؤں نے ضمانتیں دائر کیں

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Comments are closed.