لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر تحریک انصاف کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے عوام کو نہ نکال سکے ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی چند افراد کے ساتھ نکلے ،مارچ کے شرکاء کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمران خان پارٹی رہنماؤں پر نالاں ہیں، کم تعداد کی وجہ سے ہی عمران خان کو واپس جانا پڑا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شیخ رشید پر بھی ناراض ہیں کیونکہ انہون نے پنڈی سے اپنے حلقے سے عوام کو نکالنا تھا لیکن وہ عوام کو نہ نکال سکے، بلکہ لانگ مارچ کے بارے میں خونی مارچ جیسے بیانات دے کر حکومت کو مارچ کے خلاف کاروائی کا موقع دیتے رہے

لانگ مارچ کے حوالہ سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فیاض الحسن چوہان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے نکلے ہیں اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ نعرے لگانے والے کارکنان اور کل شرکاء کی تعداد دس افراد سے بھی کم ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فیاض الحسن چوہان پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ لانگ مارچ میں شہریوں کو نہیں نکال سکے، ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ جس طرف شرکاء جا رہے ہیں اسکے دوسری جانب روڈ بالکل خالی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے

لاہور میں بھی کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا تھا،تحریک انصاف لاہور کی قیادت میں تین قافلوں نے لاہور سے نکلنے کی کوشش کی مرکزی قافلہ صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود کی قیادت میں روانہ ہوا قافلہ میں چھ اے سی بسیں اور درجن بھر چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں جبکہ عمران خان کے بھانجے ایڈوکیٹ احسان نیازی کی سربراہی میں دو درجن وکلا کا ایگ گروپ بھی شفقت محمود کے قافلے میں شامل تھا ،

حماد اظہر کی سربراہی میں درجن بھر کارکنوں کا قافلہ نکلا جو تو پولیس کی جانب سے راوی پل کے قریب حماد اظہر کے قافلے کو روکا گیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس انہیں حراست میں لینے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بھی چند خواتین کو لے کر نکلی تھیں ،انکے قافلے میں شرکاء کی تعداد بیس سے کم تھی،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود پر پی ٹی آئی کارکنان ہی اعتراض عائد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں انہوں نے کارکنان کو متحرک نہیں کیا، جب کارکنان پر شیل برسائے جا رہے تھے شفقت محمود کسی کے گھرگوجرانوالہ میں کھانا کھا رہے تھے جب انکو پتہ چلا کہ حماد اظہر آگے نکل گئے تو شفقت محمود آگے جانے کی بجائے لاہور واپس آ گئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

Comments are closed.