کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

0
56

کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پرویزمشرف کیس کے فیصلے پر ابھی موقف نہیں دے سکتی،ہمیں عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ،بلاول یہ بات بھول گئے اسی پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیاتھا

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول ایک طرف پرویز مشرف کو گارڈ آف آنردیتے ہیں دوسری طرف ایسی باتیں،عمران خان اپوزیشن میں تھے اور انہوں نے پرویز مشرف پر مقدمے کی بات کی تھی،کرپشن،چوری اوردیگر مقدمات میں ملوث افراد کیلئےسزائے موت کیوں نہیں؟ ،احسن اقبال نے کہا ماضی میں ایسے فیصلے ہوتے تو یہ صورت حال نہ ہوتی،پانامہ کیس پر احسن اقبال نے کوئی ایسی بات نہیں کی، چارٹر آف کرپشن والوں نے کوئی قانون سازی نہیں کی

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

Leave a reply