دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہیے تھا،عمران خان

0
34

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت تشویشناک ہیں،

عمران خان سے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان صورتحال پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلوایا اور صورتحال کا جائزہ لیا،پہلے مالاکنڈ پھر وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں مسائل نے سراٹھانا شروع کیا، وزیرخارجہ بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہیے تھا،ہم مغربی سرحد پر ایک اور تنازعےکے متحمل نہیں ہوسکتے،سیکیورٹی کے حالات بے قابو ہونے سے پہلے اقدامات اٹھائے جائیں،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے مجھے دے دی ہے، ق لیگ سے مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات ہوئی ہے، میری حکومت کے خاتمے میں امریکا کتنا ملوث تھا، اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہی وجہ ہے کہ میں سائفر کی انکوائری چاہتا تھا جو کہ نہیں ہوئی.

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جانے سے 3ماہ پہلے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اچھے تھے،پرویز الہٰی اپنی جماعت کے سربراہ ہیں جس سے چاہیں مل سکتے ہیں مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے، مونس الہٰی سے ملاقات ہوئی، ق لیگ کیساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں آ سکتی،سب سے بڑی سرمایہ کاری بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے آسکتی ہے،خوشحالی و جمہوریت کے حصول کیلئے قانون کی حکمرانی لازم ہے،میری سیاسی جدوجہد قانون کی بالادستی کیلئے رہی ہے،

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی وکلا ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات کرنے والو ں میں حامد خان اور احمد اویس شامل تھے عمران خان نے وکلا ٹیم سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

 مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

Leave a reply