پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی :بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
🤲🤍 @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/bIW2q2zFAf
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 11, 2021
بختاور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
اس خوشخبری کے ساتھ ہی سابق صدر آصف زرداری نانا اور بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔
Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 11, 2021
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بختاور کے ٹوئٹ پر کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیا۔