کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ؟ بلاول ن لیگ پر برس پڑے،مریم کو بھی پیغام دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، شاہد خاقان عباسی آر او آفس میں موجود تھے اور اپنی ہار دیکھ رہے تھے،پیپلز پارٹی نے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دے کر عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے کا راستہ دکھایا، مگر ہمارے کچھ اتحادی عمران خان کو اور بزدار کو گھر بھیجنا نہیں چاہتے تو ہم کیا کریں ؟
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ہار کو دیکھ کر ن لیگ دھاندلی کا الزام لگائے گی؟ کل این اے 249 میں بہت سنا کہ ڈسکہ ٹو ، ڈسکہ ٹو، ان کا شوق ہے اپوزیشن سے اپوزیشن کرنا ، کون سی جماعت مکمل سلیکٹڈ ہے؟ اور وہ اب ہمیں لیکچر دے گی ، مسلم لیگ ن کے لوگوں کو ہار ماننا سیکھنا چاہیے، ان کا شوق ہے پیپلزپارٹی سے مقابلہ کرنا ، تو کرو، اور ہارو،اگر اس الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہوتی توخود شہبازشریف کو فون کرکے مبارکباد دیتا،اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی ذمے داری ہوتی ہےحکومت کا مقابلہ کرنا،شکست پر ن لیگ کا رد عمل انتہائی بچگانہ ہے اور اس کا نقصان انہی کو ہوگا،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو تاریخی کامیابی دلائی، کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پیپلزپارٹی کی تاریخی جیت نے ثابت کردیا کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت کا اب امتحان شروع ہوگیا ہے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی طرف بڑھ رہی ہے، عوام نے پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی ہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ رہنے والوں کی جیت ہوتی ہے،ملیر اور بلدیہ کےالیکشن میں ثابت ہواعوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے،کارکنوں کی محنت سے پیپلزپارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، ہم محدود وسائل کے باوجود کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں گے،پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی جانب بڑھ رہی ہے،صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی،